Live Updates

عمران خان دلدل میں پھنس گئے ہیں نکالنا حکومت سمیت سب کا فرض ہے ،پرویزرشید

پیر 18 اگست 2014 21:17

عمران خان دلدل میں پھنس گئے ہیں نکالنا حکومت سمیت سب کا فرض ہے ،پرویزرشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ عمران خان دلدل میں پھنس گئے ہیں اس سے نکالنا حکومت اورسب کا فرض ہے ،تحریک انصاف کہیں رکے تو اس سے مذاکرات کریں ،جہانگیرترین کی تینوں کمپنیوں نے ٹیکس ادا کیا دوسروں کو روک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیرکو تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے فیصلے کے بعد اپنے رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کے مطالبات کوتسلیم کیا گیا ہے ،انتخابی اصلاحاتی کمیٹی بن گئی ہے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیدیا گیا ہے آزادی مارچ سے مذاکرات کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں لیکن جن سے مذاکرات کرنے ہیں گزشتہ روز انہوں نے سول نافرمانی کااعلان کیا اب استعفوں کااعلان کردیاہے کہیں وہ رکیں گے تو مذاکرات ہوں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک دلدل میں پھنس گئے ہیں اس سے نکالنا حکومت اور ہم سب کافرض ہے ہم یہ فرض پورا کرناچاہتے ہیں عمران خان کو سمجھائیں گے کہ وہ جو سیاست کرناچاہتے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کرتے ہیں تو ان کے قائدین کہتے ہیں کہ مشاورت کے بعد آپ کو بتائیں گے پرویز رشید نے کہا کہ اس مرحلے پر ہم ان کی مدد کرناچاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کااعلان کیا ہے جہانگیر ترین کی تین کمپنیوں نے ٹیکس ادا کیا وہ خود ٹیکس ادا کررہے ہیں اور دوسروں کو روک رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :