تحریک انصاف میں اسمبلی نشستوں سے استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے

پیر 18 اگست 2014 21:13

تحریک انصاف میں اسمبلی نشستوں سے استعفوں کے معاملے پر اختلافات سامنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر اختلافات سامنے آگئے۔نجی ٹی وی کےمطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

جاوہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارٹی ارکان سے استعفے لینے سے قبل ایک بار سوچا بچار کیا جائے کیونکہ استعفے دینے سے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہوں گے جبکہ انہوں نے کور کمیٹی کے ارکان سے سوال کیا کہ استعفے دے کر دوبارہ اتنی نشستیں جیتی جاسکتی ہیں جو اس وقت تحریک انصاف کے پاس موجود ہیں۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پارٹی کارکنوں کو مطمئن کیا جائے اس کے بعد کسی بھی فیصلے پر پہنچا جائے۔