طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے بعد پھیلنے والی گندگی کو صاف کرنے کا حکم دیدیا ،آبپارہ کی اس طرح صفائی کریں جس طرح اپنے بیڈرومز کی کرتے ہیں، کارکنوں کو ہدایت

پیر 18 اگست 2014 20:46

طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے بعد پھیلنے والی گندگی کو صاف کرنے کا ..

اسلاآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) آبپارہ کی سائیڈیں اور خیابان سہروردی پر انقلاب مارچ کے بعد پھیلنے والی گندگی کو صاف کرنے کا طاہر القادری نے حکم دیدیا،کارکن آبپارہ کی اس طرح صفائی کریں جس طرح اپنے بیڈرومز کی کرتے ہیں،قائد انقلاب کی ہدایت۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ڈاکٹر طاہر القادری نے مختلف رہنماؤں کی جانب سے آبپارہ اور گردونواح میں انقلاب اوردھرنا مارچ کے باعث انقلابیوں کی جانب سے پھیلا ئے جانے والے گند کا نوٹس لیتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اسلام آباد ان کا اپنا شہر ہے اس کا خیال کریں اور اس سے پیار کریں اور خیابان سہروردی روڈ اور آبپارہ مارکیٹ کی صفائی کا اس طرح خیال رکھیں جیسے اپنے بیڈروموں کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں-