مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ میں بھی دھرنا دے سکتے ہیں،جمشید دستی

پیر 18 اگست 2014 20:33

مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ میں بھی دھرنا دے سکتے ہیں،جمشید دستی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ میں بھی دھرنا دے سکتے ہیں ملک میں مارشل لاء کا امکان نہیں‘ آئین کے ہوتے ہوئے ملک کے جج بھی بک گئے‘ پی ٹی آئی کا دھرنا پر امن ہے‘ نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اس وقت جنگل کا قانون ہے نواز شریف اپنے وزیروں اور مشیروں کے ساتھ اس ملک سے بھاگ جائیں گے دھرنے میں میرے ساتھ دس ہزار لوگ بھکر سے آئے ہیں جو صرف ملک میں خوشحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مطالبات کو منوانے کیلئے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی دھرنا دے سکتا ہوں اس وقت ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں حکومت اپنی کرسی بچانے کیلئے بوٹوں کا اشارہ دے رہے ہیں حکومت اب فرعونیت پر اتر آئی ہے ملک میں آئین کے ہوتے ہوئے آئین کی پاسداری نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

پولیس فورس عوام کا تحفظ کرنے کے بجائے حکومتی عہدیداروں کا تحفظ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اینٹ ماری تو جواب پتھر سے ملے گا ملک میں اچھے سیاستدان موجود ہیں کسی کو بھی نگران حکومت کا سربراہ بنا کر نئے انتخابات کروائیں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں میری سوچ سے بھی زیادہ لوگ آئے ہیں سول نافرمانی کے بعد میں پارلیمنٹ لاجز کابل نہیں دوں گا بجلی گیس کاٹنی ہے تو کاٹ لیں۔