حکومتیں دھرنوں سے نہیں، اپنی غلطیوں سے جاتی ہے، یوسف رضا گیلانی

پیر 18 اگست 2014 20:18

حکومتیں دھرنوں سے نہیں، اپنی غلطیوں سے جاتی ہے، یوسف رضا گیلانی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومتیں دھرنوں سے نہیں، اپنی غلطیوں سے جاتی ہے، ملک میں موجودہ سیاسی بحران ن لیگ کی قیادت کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفت و میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حالات اور واقعات کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کیا جائے، انتخابات پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے، ہمیں بھی انتخابی نتائج سے متعکق شکایت تھی، تاہم موجودہ صورت حال نازک ہے، جس بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے، ملک اس وقت کسی ایسی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عمران خان کی جانب سے دی گئی سول نافرمانی کی کال پر گیلانی ن لیگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران ن لیگ کی قیادت کے باعث پیدا ہوا، مذاکرات کے ذریعے ہی معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے،سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پر ہمیں بھی تحفظات ہیں، تاہم حالات کو اس نہج پر لانا حکمرانوں کی نااہلی ہے، حکومتیں دھرنوں سے نہیں اپنی پیدا کردہ غلطیوں سے جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :