شہریار ایم خان بلامقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

پیر 18 اگست 2014 14:55

شہریار ایم خان بلامقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) معروف سفارتکار شہریار ایم خان بلامقابلہ پی سی بی کے چیئرمین بن گئے،چیئرمین کے عہدے کیلئے کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے،لہذا شہریار محمد خان بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی بن گئے ہیں،آج پی سی بی کے دس رکنی گورننگ بورڈ کے نو ارکان ان کے بلامقابلہ کامیابی کی توثیق کریں گے اور پھر وہ اسی وقت چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

شہریار احمد خان کو دوسری بار پی سی بی کے سربراہ کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔وہ سابق سیکرٹری خارجہ،کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر اور قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر کے فرائض انجام دیے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :