طاہر القادری کا گورنر پنجاب سے بات کرنے سے انکار

پیر 18 اگست 2014 13:38

طاہر القادری کا گورنر پنجاب سے بات کرنے سے انکار

اسلام آباد / لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے گورنر پنجاب سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم طاہر القادری کے کو آرڈنیٹرکا کہنا تھا کہ طاہر علامہ طاہر القادری نے بات نہیں کرنی، جو بات ہوگی، وہ عوام کے سامنے کی جائے گی،علامہ کے کوآرڈینیٹر کے مطابق طاہرالقادری نے ہر بار گورنر پنجاب سے بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)



اس موقع پر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی عزت کرتا ہوں، تاہم ن لیگ کے کسی بندے سے بات نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کو پاکستان عوامی تحریک اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات سے متعلق اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں، اس سے قبل بھی حکومت گورنر پنجاب کے ذریعے حکومت اور طاہر القادری کے مابین مذاکرات کرانے میں کامیاب رہی ہے۔ گورنر پنجاب کے نہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن بلکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی اچھے مراسم ہیں۔ س