کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

پیر 18 اگست 2014 11:48

کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ رات گئے فیڈرل بی ایریا کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک بیکری میں گھس کر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہاں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ فدا حسین اور 30 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

لانڈھی میں فائرنگ سے دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حکیم نامی شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 سے ایک بچی کی لاش ملی ہے، بن قاسم میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش بھی ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت جعفر اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متعلقہ عنوان :