بھارتی فوج کی ایک بار پھرسرحدی خلاف ورزی، بلا اشتعال فائرنگ سے رینجرز کے 2 جوانوں سمیت 3 افراد زخمی
پیر 18 اگست 2014 11:26
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 جوانوں سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ میں چارواہ، چپراڑ اور ہرپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 جوانوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کوٹلی کے نکیال سیکٹر اور سیالکوٹ میں چارواہ اور ہرپال سیکٹرز میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کا پاکستانی جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیاتھا۔ اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور چند روز قبل بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق بھی ہو گئی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.