Live Updates

رات 8 بجے حکومت کے جانے کا اعلان کروں گا، عمران خان

اتوار 17 اگست 2014 18:41

رات 8 بجے حکومت کے جانے کا اعلان کروں گا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) عمران خان کہتے ہیں کہ آج جو بات کروں گا نواز شریف برداشت نہں کرسکیں گے، رات 8 بجے حکومت جانے کا اعلان کروں گا، لکھ کر دینے کو تیار ہوں نواز حکومت ایک دو ہفتے کی مہمان ہے، پُرامن طریقہ کار رکھوں گا، ثابت ہوگیا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف ملوث ہیں، سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ نہیں بچیں گے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پورا یقین ہے قوم وہ کرے گی جو میں کہوں گا، ہم آج تک ظلم سہتے رہے اور جہاد نہیں کیا، حکمران قرض کی قسطیں واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگارہے ہیں، بحیثیت پاکستانی حکمرانوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، مجھے نواز شریف سے کوئی مسئلہ ہے نہ کسی سے لڑائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کی ضرورت ہے نہ کوئی اور کام کرنے کی، نواز شریف نہ گئے تو عمران خان کو کیا فرق پڑے گا، میں نے فیکٹریاں نہیں لگانیں، اللہ نے سب کچھ دیا ہے، اپنا گھر تبدیل کروں گا نہ کوئی جائیداد بناؤں گا، نواز شریف کے صاحبزادے 800 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، کیا 100 ارب روپے کے فنڈز بیٹی کو دے دینا میرٹ ہے؟، حکمران چوری کا پیسہ باہر جاکر انویسٹ کررہے ہیں، میٹرو منصوبے میں شامل ترکی کی فرم کے پیچھے ان کے بیٹے ہیں۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے تڑپ رہا ہوں، انتظار ہے 8 بجیں اور میں قوم سے بات کروں، آج جو کہوں گا نواز شریف برداشت نہیں کرسکیں گے، رات 8 بجے حکومت کے جانے کا اعلان کروں گا، لکھ کر دينے کو تيار ہوں حکومت ايک سے دو ہفتے کی مہمان ہے، نواز شریف کا دور ختم ہوگیا ہے، آج وہ اسپیل کراؤں گا جو بھارت میں کرکے انہیں شکست دی تھی۔

نجی ٹی وی نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں؟، جس پر انہوں نے جواباً کہا کہ انشاء اللہ جب بھی انتخابات ہوئے، حکمرانوں نے دھاندلی کی اس لئے انتخابات نہیں کرائیں گے، ہارتا وہ ہے جو ہارمان جائے، سیٹلمنٹ کرکے آنیوالے چور ڈاکوؤں سے کیا بات کروں؟، مجھے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں کہ ایف ایٹ جاؤں، حکمران مجھے کیا آفر دے سکتے ہیں، وزیراعظم بننے سے بڑی ڈیل کوئی نہیں ہوسکتی، میں چاہتا تو پرویز مشرف کا وزیراعظم بن جاتا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ ثابت ہوچکا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف ملوث ہیں، سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ نہیں بچیں گے، کے پی کے ميں ہمارے خلاف جلسہ ہوجائے تو اگلے دن اليکشن کرادوں گا، میچ جتوانے والا کپتان باہر بیٹھ کر کپتانی نہیں کرتا، کے پی کے میں وژن میرا اور کپتان پرویز خٹک ہیں، حکومت نے ہمارے 4 ہزار کارکن پکڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کو جب چاہیں خریدلیں، وہ دین پر سیاست کررہے ہیں، ان کی قيمت 2 یا 3 وزارتيں ہيں، نواز شریف کا اپنے لئے ایک قانون ہے، عوام کیلئے دوسرا، وہ جعلی مینڈیٹ سے آنیوالے وزیر اعظم ہیں، الیکشن میں دھاندلی کی اجازت کون سا آئین دیتا ہے، بیساکھیوں کی ضرورت انہیں ہے جن کے پاس عوام کا سہارا نہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :