نواز، شہباز کے استعفیٰ سمیت پی ٹی آئی کا 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار

اتوار 17 اگست 2014 18:41

نواز، شہباز کے استعفیٰ سمیت پی ٹی آئی کا 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے نواز اور شہباز شریف کے استعفیٰ سمیت آزادی مارچ کا 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 6 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ عمران خان آج رات خطاب میں پیش کریں گے جبکہ حکومت کو 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن بھی دی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سی او ڈی میں نواز شریف اور شہباز شریف سے استعفیٰ اور حکومت کے 14 ماہ کے اخراجات کے آڈٹ کا مطالبہ بھی شامل ہے، تیسرے نمبر پر انتخابات میں دھاندلی کرنیوالوں کو سزا دینے جبکہ چوتھا مطالبہ نے انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کا کیا جائے گا۔

پانچویں نمبر پر غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ اور چھٹا مطالبہ اس کے تحت اسمبلیوں کے نئے انتخابات ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری بھی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرچکے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :