گورنرپنجاب کامحمود الرشید سے ٹیلی فونک رابطہ

اتوار 17 اگست 2014 16:50

گورنرپنجاب کامحمود الرشید سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی محمود الرشید نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم،وزیراعلیٰ کےاستعفوں کےسوا باقی مطالبات پربات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جواب میں محمودالرشید نے کہ گورنرسے کہا ہے کہ گفتگو پارٹی قائدین کےسامنے رکھوں گا،پارٹی قیادت جو فیصلہ کرےگی،اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔