طاہر القادری نے حکومت کو 48گھنٹوں کی مہلت دے دی

ہفتہ 16 اگست 2014 00:30

طاہر القادری نے حکومت کو 48گھنٹوں کی مہلت دے دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے حکومت کو اپنے دیئے گئے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے 48گھنٹوں کی مہلت دے دی ہے ، عوامی تحریک کے انقلاب دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ حکومت حکومت کے پاس48گھنٹے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران مرکزی حکومت، صوبائی حکومتیں برطرف ہو جائیں ، حکمران گرفتاری پیش کر دیں ورنہ 48گھنٹوں کے بعد عوام خود ہی فیصلہ کر لیں گے ۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایمرجنسی نافذ کی جائے اور نواز شریف، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں فرار ہونے سے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :