Live Updates

طاہر القادری کے حامی عمران خان سے زیادہ

ہفتہ 16 اگست 2014 00:30

طاہر القادری کے حامی عمران خان سے زیادہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں شریک افراد کی درست تعداد بتانا تو مشکل کام ہے البتہ پولیس اور کوریج میں مصروف صحافیوں کا اندازہ ہے کہ پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری کے حامیوں کی تعداد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کے حامی زیادہ منظم ہیں انہوں نے خوراک اور دیگر انتظامات بھی کیے ہوئے ہیں، ان میں اکثریت پنجاب کے دیہاتی علاقوں کی ہے جس میں سب سے زیادہ جھنگ سے ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں 12ہزار افراد شریک ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکاء کی تعداد 10ہزار کے قریب ہو گی جن میں اکثریت شہری علاقوں سے ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی ریلی میں 35ہزار افراد اور عمران خان کی ریلی میں 25 ہزار افراد شریک تھے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک دونوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ اسلام آباد 10لاکھ لوگوں کے ساتھ پہنچیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عمران اور قادری کے 10 لاکھ کے دعوئوں کے برعکس لوگ ہزاروں میں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :