رانا مشہود کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مزید انکوائری کا اعلان

ہفتہ 16 اگست 2014 14:02

رانا مشہود کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مزید انکوائری کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء)وزیر قانون پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مزید انکوائری کا اعلان کر دیا ہے، کہتے ہیں گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر پتھراؤ کا واقعہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اشتعال انگیز تقریروں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی طاہرالقادری اورعمران خان کو کچھ مشورے بھی دئیے۔



سانحہ ماڈل ٹاون پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وہ اس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت کی جانب سے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کی حمایت سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ ان مارچز کے پیچھے کون ہے۔