گورنر پنجاب ، سراج الحق میں رابطہ، سیاسی صورتحال کو سلجھانے کیلئے متحرک

ہفتہ 16 اگست 2014 13:23

گورنر پنجاب ، سراج الحق میں رابطہ، سیاسی صورتحال کو سلجھانے کیلئے متحرک

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنما بعد از مارچ صورتحال کو سلجھانے کے لئے متحرک ہوگئے ، گورنر اور امیر جماعت آج دوپہر منصورہ میں ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد صورتحال کو سلجھانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔

گورنر پنجاب اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی صورتحال اور مارچ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ دونوں رہنما دوپہر دو بجے منصورہ میں ملاقات بھی کریں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور گورنر پنجاب کے درمیان بھی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں معاملات کو سیاسی انداز سے ہینڈل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :