آزادی مارچ پر حملہ، پومی بٹ اور اس کے ساتھی ضمانت پر رہا

ہفتہ 16 اگست 2014 12:33

آزادی مارچ پر حملہ، پومی بٹ اور اس کے ساتھی ضمانت پر رہا

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) عدالت نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما عمران خالد عرف پومی بٹ اور ان کے 7 ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ پولیس نے آزادی مارچ پر پتھراؤ کے الزام میں سلمان خالد عرف پومی بٹ سمیت 7 ملزمان کو جوڈیشل میجسٹریٹ رانا شہریار کی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد پومی بٹ سمیت 7 دیگر ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پومی بٹ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں اور ان پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کرنے والے افراد کی سرپرستی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :