Live Updates

عمران خان، شیخ رشید کو چھوڑ کر آگے نکل گئے، موڈ خراب ہو گیا ، آپ کو عمران خان نے کیوں چھوڑ دیا؟ ”اسپغول تے کچھ نہ بول “،شیخ رشید کا صحافی کو جواب

جمعہ 15 اگست 2014 00:26

عمران خان، شیخ رشید کو چھوڑ کر آگے نکل گئے، موڈ خراب ہو گیا ، آپ کو عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان عوامی لیگ کے شیخ رشید کو چھوڑ کر آگے نکل گئے،شیخ رشید کا موڈ خراب، میں نجی ٹی وی کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد پہنچے،تحریک انصاف کا قافلہ گوجرخان سے آگے آیا تو شیخ رشید گاڑی سے کسی وجہ سے اترے تاہم عمران خان نے شیخ رشید کا انتظارنہیں کیا اور گاڑی لے کر آگے نکل گئے جس پر شیخ رشید کو غصہ بھی آیا اور ان کا موڈ خراب ہوا اور پھر وہ ایک نجی چینل کی ڈی ایس این جی میں سوار ہوگئے اور وہ اسی گاڑی پر اسلام آباد پہنچے،صحافی نے جب سوال کیا کہ آپ کو عمران خان نے کیوں چھوڑ دیا تو شیخ رشید نے کہا کہ ”اسپغول تے کچھ نہ بول “اور بات ٹال دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :