پاکستان میں عوامی اجتماع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

جمعہ 15 اگست 2014 14:38

پاکستان میں عوامی اجتماع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست 2014ء) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوامی اجتماع کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری طور پر منتخب ہونے والی سویلین حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے تاہم اس کے ساتھ ہی وہ عوام کے اجتماع کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میری ہارف نے کہا کہ امریکا نے بھارتی وزیراعظم کے بیانات کا جائزہ لیا ہے اور ہم ماضی کی طرح پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا برطانیہ نے مستحکم اور مضبوط جمہوریت قائم کرنے کے لیے پاکستانی عوام اور اداروں کی کوششوں میں ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔ جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ مستحکم اور مضبوط جمہوریت قائم کرنے کے لیے پاکستانی عوام اور اداروں کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :