وزیر اعظم نواز شریف‘ شہباز شریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر پارٹی رہنما رابطے میں رہے ،آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال ،سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جاتا رہا ‘ ذرائع

جمعرات 14 اگست 2014 23:21

وزیر اعظم نواز شریف‘ شہباز شریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر پارٹی رہنما ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر پارٹی رہنما آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی روانگی اور سکیورٹی کے معاملات پر رابطے میں رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کو پر امن راستہ دینے اور سکیورٹی انتظامات بارے آگاہی دی ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان بھی رابطہ ہوا جس میں مجموعی صورتحال زیر بحث آئی ۔ جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے قیادت سے رابطے میں رہے ۔