Live Updates

عمران خان کے بھتیجے قاسم مارچ کے دوران گرکر معمولی زخمی ہوگئے

جمعرات 14 اگست 2014 23:07

عمران خان کے بھتیجے قاسم مارچ کے دوران گرکر معمولی زخمی ہوگئے

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھتیجے آزادی مارچ کے دوران گرکرمعمولی زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بھتیجے قاسم جو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران پارٹی قائدین کیلئے خصوصی طور پر بنائے گئے ٹرک پر سوار تھے کہ اس دوران درخت کی ٹہنے لگنے سے گر کر معمولی زخمی ہوگئے جنہیں کنٹینر میں ہی فوری طور پر طبی امداد دے دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بعض ذرائع نے عمران خان کے بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاعات دی ہیں، لیکن اُردو پوائنٹ کو پی ٹی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے صاحبزادے اس لانگ مارچ میں شریک نہیں ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :