سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر پاکستانی کا سر قلم

جمعرات 14 اگست 2014 22:28

سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ پر پاکستانی کا سر قلم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) سعودی حکام نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی کا سر قلم کر دیا۔سرکاری میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سلطان حسن خادم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی اور منگل کو سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک 25 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے، گزشتہ پورے سال یہ تعداد 78 تھی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں رائج شریعت قوانین کے تحت ریپ، قتل، مرتد ہونے، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ پر موت کی سزا ہے۔

متعلقہ عنوان :