لانگ مارچ کے شرکاء زیرو پوائنٹ سے آگے نہ جائیں، الطاف حسین کی اپیل،طاہر القادری ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں، جنہوں نے انقلاب مارچ کا معاملہ مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، قائد ایم کیو ایم
جمعرات 14 اگست 2014 21:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے علامہ طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا مارچ پْرامن رکھیں، اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے ہرگز ہرگز آگے نہ جائیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈزون میں داخل نہ ہوں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وفاقی کابینہ کے بعض اراکین کے ساتھ ماڈل ٹاوٴن لاہور میں رکاوٹوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی اور ان کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی و پنجاب حکومت نے علامہ طاہر القادری کو پْرامن لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یقیناً اس معاملے میں وسعت قلبی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، اب ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے رفقاء کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی لاج رکھیں، جنہوں نے اس معاملے کو مفاہمت سے حل کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے، انقلاب اور آزادی مارچ کو الگ الگ رکھا جائے۔الطاف حسین نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور ان کی تحریک کے تمام رہنماوٴں اور کارکنوں و ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا لانگ مارچ پْرامن رکھیں، اپنا اجتماع اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر منعقد کرلیں اور کسی بھی قیمت پر ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.