وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی،

زیرو پوائنٹ کی بجائے آبپارہ چوک میں جلسہ کیلئے سٹیج سجا دیا گیا

جمعرات 14 اگست 2014 21:27

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں جلسے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے زیرو پوائنٹ کی بجائے آبپارہ چوک میں جلسہ کیلئے سٹیج سجا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف نے اسلام آنتظامیہ کو ایک درخواست دی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ تحریک انصاف کو آزادی مارچ کے سلسلے میں ریڈزون میں واقع ڈی چوک یا کشمیر پوائنٹ پر جلسے کی اجازت دی جائے جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے مشاورت کے بعد اور وزارت داخلہ سے رائے لینے کے بعد تحریک انصاف کو آبپارہ چوک میں سٹیج لگانے کی اجازت دیدی ہے ۔

حکومت کی طرف سے جلسے کی باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آبپارہ چوک میں جلسے کیلئے سٹیج تیار کرلیا ہے جہاں پارٹی سربراہ عمران خان کی قیادت مرکزی رہنما تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے تحریک انصاف کو زیرو پوائنٹ پر جلسے کی اجازت دے رکھی تھی تاہم تحریک انصاف کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو ریڈ زون کے قریب ڈی چوک یا کشمیر پوائنٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی گئی تھی جس کے بعد مذکورہ جگہ پر حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے ۔