پاکستان کی سرزمین اب بھی بھارت کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

جمعرات 14 اگست 2014 21:17

پاکستان کی سرزمین اب بھی بھارت کے خلاف استعمال ہو رہی ہے،ترجمان بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بھارت نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سرزمین اب بھی نئی دہلی کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جس پر فوری طور پر رکاوٹ لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تربیت دیکر اس طرف دھکیلا جارہا ہے اور اس پر بھارت کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے کے باوجود پاکستان کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔

پاکستانی رینجر کی جانب سے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سید اکبر الدین نے کہا کہ معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا گیا اور فلیگ میٹنگ کیدوران بھی بھارت نے اپنا احتجاج درج کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے۔ادھر پارلیمنٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے نکل جانے کے بعد ریاست میں امن وامان میں رخنہ پڑنے کا احتمال پیدا ہوگیا ہے ۔۔۔

متعلقہ عنوان :