نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد

جمعرات 14 اگست 2014 21:17

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب، پاکستانی ہائی کمیشنر نے پرچم کشائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 68 ویں جشن آزادی کے موقع پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کے حوالے سے ہونے والی اس تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر تقریب میں شریک مہمانوں کو پاکستان کے جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔