طاہر القادری کی درجنوں کنٹینرز اور ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ماڈل ٹاؤن سے بآسانی نکلنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش،ساری رات ریکی کی ،جہاں سے نکلے ہیں وہ راستہ حکومت اور پولیس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘ طاہر القادری

جمعرات 14 اگست 2014 20:31

طاہر القادری کی درجنوں کنٹینرز اور ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری درجنوں کنٹینرزاور ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود ماڈل ٹاؤن سے بآسانی نکل آنے کا کریڈٹ لینے کی کو شش ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن ساری رات ریکی کرتے رہے اورایسے راستے کی تلاش میں رہے جہاں پر حکومت کی توجہ اور انتہائی کم تعداد میں کنٹینرز رکھے گئے تھے ۔ طاہر القادری نے کہاکہ ہم ماڈل ٹاؤن کے اندر سے جس راستے سے نکلے ہیں حکومت او رپولیس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھاکہ ہم اس راستے سے نکلیں گے ۔ انکی سوچ تھی کہ ہم برکت مارکیٹ ‘ فیصل ٹاؤن یا جناح ہسپتال کے سامنے سے گزریں گے ۔

متعلقہ عنوان :