Live Updates

کسی کی مخالفت ، کسی سے اتفاق ، (ن) لیگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بعض رہنما حیرت انگیز طور پر طاہر القادری کی بجائے عمران خان کے زیادہ مخالف نکلے

جمعرات 14 اگست 2014 19:57

کسی کی مخالفت ، کسی سے اتفاق ، (ن) لیگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بعض ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مخالفت کے حوالے سے سوچ اور حکمت عملی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر القادری کی جانب سے شریف برادران کی شدید مخالفت اور بیانات دینے کے باوجود ان کے زیادہ مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ جمہوریت دشمن عمران خان کو قرار دیتے ہیں ۔

بعض ارکان نے عمران خان کی جانب سے سینئر سیاستدانوں کے مشورے کو قبول نہ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا بعض ارکان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان طاہر القادری کی نسبت حکومت کیلئے آسان شکار تھے مگر وہی حکومت کے لیے مشکل بن گئے جبکہ جب ڈاکٹر طاہر القادری کو وہ سکیورٹی رسک قرار دے رہے تھے وہ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کے رابطے پر آسانی سے ہی ڈھیر ہوگئے اور پرامن انقلاب مارچ کرنے پر تیار ہوگئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :