Live Updates

مان بارک سے لیکر لاہور کے خارجی راستے امامیہ قانونی شاہدرہ تک ہزاروں کی تعداد میں بسوں ‘گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تحریک انصاف کے کارکن اپنی قیادت کا انتظار کرکررہے ہیں‘تحریک انصاف نے 24گھنٹے کا وقت مختص کیا ہے اسلام آباد پہنچنے کے لیے عمران خان اپنے آزادی مارچ کے ساتھ جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچیں گے

جمعرات 14 اگست 2014 19:51

مان بارک سے لیکر لاہور کے خارجی راستے امامیہ قانونی شاہدرہ تک ہزاروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ لاہور کے زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا،تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود عمران خان کا قافلہ اسمبلی ہال چوک نہیں پہنچ سکا ‘تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کنٹینر میں سوار ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد قافلے میں شامل ہے۔عمران خان کی رہائش گاہ زمان بارک سے لیکر لاہور کے خارجی راستے امامیہ قانونی شاہدرہ تک ہزاروں کی تعداد میں بسوں ‘گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تحریک انصاف کے کارکن اپنی قیادت کا انتظار کرکررہے ہیں‘تجزیہ نگاروں کا اندازاہ ہے کہ مجموعی طور پر عمران خان 50ہزار سے زائد افراد کے ساتھ لاہور نکلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 24گھنٹے کا وقت مختص کیا ہے اسلام آباد پہنچنے کے لیے عمران خان اپنے آزادی مارچ کے ساتھ جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچیں گے ‘عمران خان کے آزادی مارچ کی کوریج کے لیے قومی وبین القوامی ذرائع ابلاغ کے درجنوں نمائندے بھی ان کے ساتھ ہیں ‘قبل ازیںآ زادی مارچ کی روانگی سے قبل عمران خان سمیت دیگر قائدین کی دعا کی، مرکزی رہنما محمود الرشید نے دعا کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعمران خان نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو فرنگیوں سے آزاد کرایا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے آزادی مارچ میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کرتا ،آزادی چھیننا پڑتی ہے،اس کیلیے لڑنا پڑتا ہے،گرمی کی فکر نہ کریں ، آپ کیساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔اس سے قبل زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں شیخ رشید، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں مارچ کی تیاریاں اورروٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔؎

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات