” حالات جانے کیا ہوں گھر جا بھی سکیں گے کہ نہیں“ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے وصیتیں لکھنا شروع کردیں

جمعرات 14 اگست 2014 19:42

” حالات جانے کیا ہوں گھر جا بھی سکیں گے کہ نہیں“ قانون نافذ کرنے والے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء)” حالات نہ جانے کیا ہوں گھر جا بھی سکیں گے کہ نہیں“ اسلام آباد آنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے وصیتیں لکھنا شروع کردی ہیں ۔بعض پولیس اہلکار روانہ ہوتے ہی وصیتیں لکھ کر ساتھ لائے ہیں جبکہ دیگر ادھر ہی لکھوا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلابی مارچ سے نمٹنے کیلئے آنے والے پولیس اہلکار آنے والے حالات سے بہت زیادہ مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں اس بات کی پریشانی لاحق ہے کہ آنے والے وقت میں ان کو کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اس لئے انہوں نے اپنے گھر والوں کو وصیتیں لکھنا شروع کردی ہیں ۔

ایک پولیس اہلکار نے اپنی وصیت میں والدین سے کہا ہے کہ ان کے لئے دعا کریں حالات بہت زیادہ خراب ہیں اگر ان سے کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو معاف کیاجائے ۔