پنجاب حکومت سے مارچ کی اجازت نہیں ملی، طاہر القادری

جمعرات 14 اگست 2014 18:22

پنجاب حکومت سے مارچ کی اجازت نہیں ملی، طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اور الطاف حسین کی کوششوں کے باوجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی،انھیں مارچ کی کوئی اجازت نہیں ملی، کوئی مغالطے میں نہ رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی گفت گو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ان کے کارکنوں نے حکمت عملی کے تحت سارے راستے صاف کیے،کارکنوں کی تربیت،جانفشانی،قربانی انقلاب مارچ کو نکالنے میں کامیاب ہوئی ،طاہرالقادری نےاسلام آباد میں دھرنے کی مدت سے متعلق سوال کو قبل از وقت قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب مارچ الگ جارہا ہے اور آزادی مارچ الگ ہےدونوں کے ساتھ ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ اسلام آباد پہنچ کر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :