تمام سیاسی قوتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو نگی، جمہوریت کا استحکام محض حکومت کی ذمہ داری نہیں،سید نئیر حسین بخاری
بدھ 13 اگست 2014 17:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے 68ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری جدو جہد سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کو حقیقی جمہوری ملک بنانے کا عزم صمیم کیا گیا تھا، لیکن بد قسمتی سے جمہوریت کو مضبوط نہ ہونے دیا گیا ، جمہوری و سیاسی قائدین اور سیاسی کارکنوں کی جدو جہد اور قربانیوں کے نتیجے میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے جس کی مضبوطی کی آج اشد ضرورت ہے جو وفاق پاکستان کی ضمانت اور عوام کو سرکاری و ریاستی معاملات میں شرکت کا بھر پور موقع فراہم کرنے کی علامت ہے ۔
چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ ہمارے اسلاف نے اس مملکت خداداد کو حاصل کرنے کیلئے اپنے جان و مال کی بے مثال قربانیاں دیں اس کی حفاظت اب ہمارا قومی فریضہ ہے ۔(جاری ہے)
ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی پرُامن منتقلی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا ثبوت ہے اور پارلیمانی جمہوریت ہی اس ملک کا مستقبل اور قوم کے دل کی آواز ہے ۔
سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو نگی جمہوریت کا استحکام محض حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد اور طبقے کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کر کے جمہوریت کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہونگی اور یوم آزادی کے موقع پرقوم کو یکجہتی یگانگت ، بھائی چارے کے ذریعے تحریک پاکستان کے جذبے کی طرح ملک کے استحکام کی خاطر متحد ہونا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.