حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ‘ نجی ٹی وی کا دعویٰ

بدھ 13 اگست 2014 13:11

حکومت نے پاکستان عوامی تحریک کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی کو اس فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قادری نے اپنی تقاریر کے دوران کارکنوں اور دیگر افراد کو حکومت کے خلاف بھڑکایا جبکہ ریاست کے خلاف جنگ کا اعلان کیا گیا اور توڑ پھوڑ، آتش زنی اور دہشت گردی کے لیے بھی ہدایات دی گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیا جائیگا جس کے بعد جماعت کی فنڈ اکھٹا کرنے کی مہمات کی بھی نگرانی کی جائے گی۔