Live Updates

جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مستردکردیئے ، مجھے عمران خان کے الزامات پر ہنستی آتی ہے ،ضرورت پڑی تو سب کچھ عدالت میں بتاؤنگا ، انٹرویو

پیر 11 اگست 2014 23:50

جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے عمران خان کے الزامات پر ہنستی آتی ہے  ضرورت پڑی تو سب کچھ عدالت میں بتاؤنگا ۔ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن رمدے نے کہاکہ میں عمران خان کو انتہائی ایماندار شخص سمجھتا تھا سمجھ نہیں آئی کہ عمران خان نے کس کے دباؤمیں ایسی باتیں کیں انہوں نے کہاکہ خلیل الرحمن رمدے نے کہاکہ وہ انتخابات سے 10دن پہلے ملک سے باہر تھے عمران خان نے جن ریٹرننگ افسران کو کھانا کھلانے کا الزامات لگایا گیا ان میں کسی کا نام نہیں بتایا عمران خان یہ بتاتے کہاں اور کب کھانا کھلایا اور کب چیف جسٹس وہاں آئے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران کے الزامات پر ہنسی آتی ہے اس طرح کی باتیں عمران خان کو زیب نہیں دیتیں ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمن رمدے نے کہاکہ سپریم کورٹ کا صوبوں کی ماتحت عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتاماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹ کرتی ہے انہوں نے کہاکہ میں تو 2002میں ہائی کورٹ سے چلا گیا تھا اور جو ریٹرننگ افسران 2013ء کے الیکشن میں ذمہ داریاں نبھا رہے تھے ان کی تعیناتی میرے بہت بعد ہوئی ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میرے احکامات کے پابند نہیں اور نہ ہی میں ان کا افسر ہوں جو میرے کہنے پر تقریر کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :