جھڈو میں نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی ، پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے ہی انکار کردیا

پیر 11 اگست 2014 23:00

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جھڈو میں نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی ، پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کرنے سے ہی انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

جھڈو کی رہائشی مسمات رشیدہ مگراڈ نے جھڈو پریس کلب پر صحافیوں کو بتایا کہ میں اپنے گھر پر سوئی تھی کہ عطا لغاری ، ندیم ، عمران اور علو نامی شخص میرے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور مجھ سے جنسی زیادتی کی ، رشیدہ نے کہا کہ میں روتی رہی مگر انہوں نے میرے کپڑے پھاڑ دئے اور مجھ پر تشدد کرتے ہوئے فرار ہوگئے میں اپنے اوپر ہونے والی ظلم کی فریاد لیکر انصاف کی خاطر جھڈو پولیس اسٹیشن پہنچی تو جھڈو پولیس نے میری فریاد سننے سے انکار کردیا اور بااثر ملزمان کی پشت پناہی کرنے لگی ، رشیدہ مگراڈ نے اپنے والدہ آمنہ خاتون کے ہمراہ جھڈو پریس کلب پر بااثر ملزمان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ، ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :