Live Updates

جسٹس ریٹائرڈ رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی کھیل کے اہم کھلاڑی ہیں،عمران خان

پیر 11 اگست 2014 16:23

جسٹس ریٹائرڈ رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی کھیل کے اہم کھلاڑی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امپائر کھڑے کیے۔الیکشن دھاندلی میں جسٹس رمدے، نجم سیٹھی اور ریاض کیانی نے بنیادی کردار ادا کیا۔ 2013ء میں تحریک انصاف کی سونامی کے بعد ن لیگ تحریک انصاف سے خائف ہوگئی، ن لیگ نے جسٹس ریاض کیانی نے مزاحمت کرنے پر پنجاب کے الیکشن کمشنر کی کراچی میں تقرری کر دی اور انور محبوب کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا۔

بیورو کریسی نے مجھے بتایا کہ میچ فکس ہونے جا رہا ہے لیکن مجھے چیف جسٹس پر اعتماد تھا کیا پتا تھا کہ چیف جسٹس کس کے لیے بیٹنگ کریں گے۔ انتخابات کی دھاندلی میں دوسرا رول جسٹس رمدے نے ادا کیا جنہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں چیف جسٹس بھی مدعو تھے اور اسی تقریب میں الیکشن سیل بنا ۔

(جاری ہے)

تیسرے کھلاڑی نجم سیٹھی تھے جنہوں نے اہم تبادلے کیے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچ ڈویژن میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے،ہمارے پاس عینی شاہد بھی موجود ہے جس نے رات کو خواجہ سعد رفیق کے گھر بیلٹ پیپرز کے باکس پہنچتے دیکھے۔ریٹرننگ افسران کے موبائل فون سے سارا ریکارڈ مل جائے گا۔ن لیگ نے جو بیلٹ پیپرز چھپوائے ان کا کاغذ ٹھیک نہیں تھا۔ ن لیگ نے دھاندلی سے 68 لاکھ ووٹوں کو ڈیڑھ کروڑ کر لیا۔

انھوں نے کہا کہ آخری وقت پر پرائیویٹ لوگ جعلی بیلٹ پیپرز چھپواتے پکڑے گئے۔ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں تھے۔اب تک جتنے حلقے کھلے ہیں چالیس سے پچاس ہزار ووٹ جعلی نکلے ہیں۔سعدرفیق کے گھر ڈبے پہنچانے والے کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔نواز شریف کی تقریر کے پیچھے رمدے صاحب تھے جنہوں نے آر اوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتوایا۔

تقریر کے بعد آر اوز نے کام کو تیز کر دیا اور ووٹوں کی تعداد منٹوں میں بڑھ گئی۔ اب کام سیٹس کے تہہ خانے میں ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیلٹ پیپرز دو روز پہلے ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچ گئے تھے۔انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلے نجم سیٹھی کو نوازا گیا اور پھر جسٹس رمدے کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوازا گیا اور اب ان کو ہٹا کر ان کے بھائی کو نوازا گیا ہے۔

سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو ڈرا دھمکا کر باہر بھیجا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چودھری نے آر اوز کو خراج تحسین پیش کیا اور پھر بلوچستان کے دورے پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایڈمرل فصیح بخاری نے آصف زرداری کو خط لکھا کہ مجھے خوف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے اور بہت بڑے میڈیا گروپ کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے گی اور اس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بھی شامل ہیں۔ انور محبوب کو دھاندلی پر ایک سال کی توسیع دی گئی اور پھر دھند کا بہانا بنا کر ووٹنگ کا ٹائم بڑھا دیا گیا۔ طارق باجوہ کو ایف بی آر کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :