حکومت کا پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کا جلد جواب دینے کا فیصلہ
پیر 11 اگست 2014 13:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) حکومت 14 اگست کولانگ مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اقتصادی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر کا جواب دینا چاہتی ہے، اسی لیے پریشان حکمران جماعت نے سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو دبئی سے واپس بلالیا ہے تاکہ وائٹ پیپر کا سرکاری جواب دیا جائے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقارمسعود 6.7 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کے چوتھے جائزہ کے تحت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دبئی میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
حکومت کاآئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر پی ٹی آئی کے وائٹ پیپرکاجواب دینے کو ترجیح دینا معیشت کے لیے سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ دبئی میں کامیاب جائزہ اورآئی ایم ایف بورڈکی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان کو 55کروڑ ڈالرقرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔(جاری ہے)
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکار کی حیثیت سے ڈاکٹر وقار مسعود مفت سفری اور روزانہ کی مراعات کے اہل ہیں اور انھیں واپس بلانے کے فیصلے سے مجموعی اخراجات دگنا ہوجائیں گے جوخزانہ پر بوجھ ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسدامین تبصرے کے لیے دستیاب نہ تھے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ حکومت نے وزارت خزانہ کے ان متعدداہلکاروں کو بھی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے واپس بلایا ہے جو چھٹیوں پرہیں تاکہ جامع جواب کا مسودہ تیارکرنے کے کام میں سیکرٹری خزانہ کی مدد کرسکیں۔وزارت خزانہ نے جوتفصیلی جواب جلد دے گی اپنے ابتدائی تبصرے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ معیشت پر وائٹ پیپرمیں حقائق کو مسخ کیاگیا ہے جس کامقصدعوام کو گمراہ کرنا ہے۔ وائٹ پیپرمیں لگائے گئے الزامات غلط اورجھوٹ کا پلندہ ہیں۔عمران خان نے وائٹ پیپرمیں ن لیگ کی حکومت پرمعیشت کوتباہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے ایک سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے 5 سال کی نسبت افراط زرکی شرح بلندترین ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 13فیصد کم جبکہ لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی لائے بغیربجلی کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ ہواہے۔ رائیونڈ میں وزیراعظم ہاؤس لوڈشیڈنگ سے پاک علاقہ ہے اور 4سال میں اقتصادی شرح ترقی کم ترین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.