Live Updates

ا سلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگا دئیے

پیر 11 اگست 2014 13:20

ا سلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست گزار کو اپنی درخواست میں انڈیکس لگانے‘ صفحات کی ترتیب و دیگر اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) منگل تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سماعت کے دوران کہا کہ درخواست گزار اعتراضات دور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ازادی مارچ کیخلاف کیس کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبداللہ طاہر بنام وفاق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عبداللہ طاہر بذات خود عدالت میں پیش ہوئے۔ ابتدائی سماعت کے دوران فاضل جج نے کہا کہ درخواست نامکمل ہے لہٰذا عدالت باقاعدہ سماعت نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار اپنے اعتراضات کو دور کرے اس کے بعد عدالت باقاعدہ کیس کی سماعت کرے گی۔

عدالت نے درخواست گزار کو انڈیکس لگانے‘ صفحات کی ترتیب دینے و دیگر اعتراضات دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ درخواست میں وفاق اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔ ابتدائی مختصر سماعت کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ اور دھرنے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کل منگل تک ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات