Live Updates

طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگیاں داوٴ پر لگا دی

اتوار 10 اگست 2014 00:05

طاہر القادری نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگیاں داوٴ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے اپنی پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی زندگیاں داوٴ پر لگا دی ہیں۔

(جاری ہے)

انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے اور حکومت کو ہٹائے بغیر کوئی واپس نہیں آئے گا،اگر کوئی نظام بدلے بغیر واپس آیا،تو اسے بھی شہید کردینگے،انھوں نے کارکنوں سے عہد لیا کہ وہ بتائیں کہ کیا وہ انقلاب کے بغیر واپس آئیں گے تو کارکنوں نے بلند آواز میں انکی تائید کی۔

طاہر القادری کے اس بیان کے بعد سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوری آدمی ہیں اگر 14اگست کو ان کے مطالبات مان لئے جاتے ہیں اور وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ واپس لوٹتے ہیں تو کیا عوامی تحریک کے کارکن اپنے قائد کا حکم مانیں گے؟اور انقلاب برپا کئے بناء واپس لوٹنے والوں کا قتل عام کریں گے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات