پولیس اہلکاروں کے قاتل انجام سے نہیں بچیں گے،شہباز شریف

اتوار 10 اگست 2014 00:05

پولیس اہلکاروں کے قاتل انجام سے نہیں بچیں گے،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےمنہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پرگہرےرنج وغم کا اظہارکیاہےاورکہاہےکہ قتل میں ملوث کوئی شخص قانون کے تحت اپنے انجام سےبچ نہیں سکے گا۔

(جاری ہے)

لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ وہ پولیس اہل کاروں پر مذہبی جماعت ہونے کا دعویٰ کرنےوالی تنظیم کے کارکنوں کے بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتےہیں،محمدشہباز شریف نےکہا کہ وہ شہیدپولیس اہلکاروں کےلواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور یقین دلاتے ہیںکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،انہوں نےکہاکہ حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام کی ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔