نوازشریف کی گردن سے بہت جلداتفاق فاوٴنڈری کاسریانکلنے والاہے ،شیخ رشید

اتوار 10 اگست 2014 22:46

نوازشریف کی گردن سے بہت جلداتفاق فاوٴنڈری کاسریانکلنے والاہے ،شیخ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ اب قوم کونوازشریف اورشہبازشریف کی دوسیٹوں سے نجات چاہئے ،انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے کارکنوں کاجوش دیکھ کرمبارکبادپیش کرتاہوں کہ شہیدجیت گئے اورقاتل ہارگئے ۔انہوں نے کہاکہ 7نومبر1968ء کی تحریک کولیڈکیاجب وہ آمین شہیدکی لاش ایوب خان کے خلاف لائے اوروہ لاش نونومبرکولال حویلی لیکرآئی ،شیخ رشیدنے کہاکہ وہ ضمنی انتخابات میں بھی 5لاشیں لیکرآئے ،لیکن اس وقت بھی ایساجذبہ نہیں دیکھاجیساتحریک منہاج القرآن کے کارکنوں میں دیکھاہے ،شیخ رشیدنے کہاکہ اس وقت ملک پرظالموں ،چوروں اورلٹیروں کاقبضہ ہے اوراس قبضے سے نجات کیلئے عمران خان اورطاہرالقادری کے ساتھ سڑکوں پرنکلناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جوسلامتی کونسل کی میٹنگ بلائی تھی وہ دراصل جاتی عمرہ کی حفاظتی میٹنگ تھی ۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدنے کہاکہ بجلی روزگار،گیس نہیں ہیں اورراستوں پرکنٹینرزرکھ کربندکردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے سے عیاں ہورہاتھاکہ ان کے چہرے سے پتہ چل رہاتھاکہ فوج کسی کے باپ کی نہیں بلکہ ملک وقوم کی ہے ۔

شیخ رشیدنے کہاکہ جب ماڈل ٹاوٴن میں بے گناہوں کوگولیاں ماری گئیں اوراس پرکوئی پرچہ بھی نہیں کاٹاگیالیکن بھکرقتل کاپرچہ فوری طاہرالقادری پرکاٹاگیا۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد نوازشریف کی گردن سے اتفاق فاوٴنڈری کاسریانکل جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی نہیں ہورہی ہے بلکہ ایک خاندان کی حکومت ہے اورایک فردکے پاس ایک سو سترہ ارب روپے ہیں اگران میں صرف 17ارب بھی آئی ڈی پیزکودیدیئے جائیں توپھربھی ان کامسئلہ حل ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت جوسیاسی پارٹیاں بھی نوازشریف کیساتھ ہیں تووہ چودہ اگست سے پہلے فیصلہ کرلیں کہ وہ حکومت یاپھرعوام کے ساتھ ہیں ،شیخ رشیدنے پنجاب پولیس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ افرادپراتنے ظلم نہ کروکہ کل تمہیں ان تمام کی قیمت اداکرنی پڑے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کہاجارہاہے کہ عمران خان نے چارسیٹوں کے بجائے اب دس سیٹوں کامطالبہ کردیاہے لیکن ہمیں صرف نوازشریف اورشہبازشریف کی سیٹوں سے نجات چاہئے اوربڑی عیدسے پہلے قربانی ہوگی۔