Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری عوامی حمایت حاصل نہیں کر سکتے: پرویز رشید

اتوار 10 اگست 2014 19:16

عمران خان اور طاہر القادری عوامی حمایت حاصل نہیں کر سکتے: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عوام کی حمایت حاصل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا انہیں عمران خان کا راستہ اختیار کرنا ہے اور ملک میں ترقی کے عمل کو روکنا ہے یا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں بے چینی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ چودہ اگست کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی اپیل سے ایک خوشی کے موقع پر لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات