”پہلے ان کو چُپ کرائیں“تحریک انصاف سے مذاکرات کی کامیابی کا نسخہ،سینئر سیاستدانوں نے وفاقی حکومت کو وفاقی وزراء کو خاموش کرانے کا مشورہ دیدیا

اتوار 10 اگست 2014 18:01

”پہلے ان کو چُپ کرائیں“تحریک انصاف سے مذاکرات کی کامیابی کا نسخہ،سینئر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء) بعض سینئر سیاستدانوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مارچوں سے بچنا اور کسی معاہدے پر پہنچنا ہے تو اپنے وفاقی وزراء اور دیگر بہی خواہوں کو میڈیا سے بات چیت اور بیانات پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئر سیاستدانوں نے حکومت کو سنجیدگی سے مشورہ دیا ہے کہ کشیدگی ختم کرانے سے پہلے آپ کو اپنے وفاقی وزراء اور دیگر بہی خواہوں کے بیانات پر پابندی لگانا ہوگی کیونکہ ان بیانات سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کیساتھ ہونے والے امن مذاکرات متاثر ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی قسم کی شکایت جماعت اسلامی کے مذاکرات کاروں نے بھی کی ہے جس پر حکومت نے غور کرنے کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :