کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کر ملک چلائے تو یہ ممکن نہیں، شاہد آفریدی

ہفتہ 9 اگست 2014 00:13

کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کر ملک چلائے تو یہ ممکن نہیں، شاہد آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کے میدان سے نکل کر موجودہ حکومت کے خلاف سیاسی بیان دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی طرم خان یا بادشاہ بن کر ملک کو چلانے کی کوشش کرے تو یہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ہو اسے حزب اختلاف کی جماعتوں اور فوج کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، اگر کوئی اکیلا امیر المومنین بن کر ملک کے معاملات چلانے کی کوشش کرے تو اس کے لئے یہ ممکن نہیں.

متعلقہ عنوان :