لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ہوگیا، عسکری ذرائع

ہفتہ 9 اگست 2014 00:04

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ہوگیا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء) عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے پاکستانی شہری کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق دیرہ شیر خان سے تعلق رکھنے والا کالا خان نامی شہری 6 اگست کو بکریاں چراتے ہوئے غیر ارادی طور پر غلطی سے دوسری جاب چلا گیا، بھارتی فورسز نے اپنے علاقے میں غلطی سے آنے پر کالا خان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری شہید ہوگیا جسے بھارتی فوج نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔