تحریک انصاف نے لاہور میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:42

تحریک انصاف نے لاہور میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کو لاہور ہائیکورٹ میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) تحریک انصاف نے لاہور میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے لائرز فورم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے 14اگست کو آزادی مارچ رکوانے کے لئے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت پر پابندی عائد لگا دی ہے جس سے شہر بھر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ خوار ہو رہے ہیں ۔ درخواست میں آئی جی پنجاب ، ہوم سیکرٹری اور ڈی سی او لاہور کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت اقدامات کو کالعدم قرار دے کر فوری پیٹرول کی فروخت بحالی کی جائے ۔