عرب شہزادے باز نہ آئے ، پرتعیش گاڑیاں لے کر فرانس پہنچ گئے

ہفتہ 9 اگست 2014 22:30

عرب شہزادے باز نہ آئے ، پرتعیش گاڑیاں لے کر فرانس پہنچ گئے

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء)ایک طرف تو فلسطین کی گلیاں معصوم عورتوں اور بچوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہیں اور دوسری طرف عرب شہزادے دنیا کی مہنگی ترین سپر کاریں درجنوں کی تعداد میں لے کر مشہور گلیمرس شہر کینز میں چھٹیاں گزارنے پہنچ گئے ہیں جہاں ساری دنیا کا میڈیا اس چمکتے دمکتے قافلے کی تصویرین بنانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

دبئی، کویت اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کی سپر کاریں اپنی کروڑوں ڈالر مالیت اور حیرت انگیز شان و شوکت کی وجہ سے مغربی ممالک میں بھی حیرانی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں اور فرانس کے ساحلوں پر حرکت کرتی ان جہازی سائز کاروں کو لوگ رُک رُک کر دیکھ رہے ہیں۔

عرب شہزادوں کا قافلہ لندن کے لوگوں کی آنکھیں خیرہ کرنے کے بعد اب فرانس پہنچا ہے۔ ان کاروں میں فراری، X-Bow، پورش 911GT2، میک لارن، بینٹلی، لیمبرگینی، مرسیڈیز AMG، رولز رائس، ماسیراٹی اور رینج روور شامل ہیں۔ قطر، کویت، دبئی اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کی ان کاروں میں سے سونے کی باڈی والی اور ہیروں سے مزین کاریں خصوصی توجہ حاصل کررہی ہیں۔