طاہر القادری نے کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:17

طاہر القادری نے کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کو لاہور آنے سے روک دیا اور ان سےکہا ہے کہ جو جہاں ہے، وہیں یومِ شہدا منائے ، طاہر القادری نے الزام لگایاکہ ماڈل ٹاؤن کے اطراف میں رکھے گئے کنٹینرز میں آتش گیر مواد رکھا گیا ہے تاکہ ہٹانے کی کوشش کی جائے تو ان میں آگ لگ جائے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حکومت نے ان کے کارکنوں پر زندگی تنگ کردی ہے ، ماڈل ٹاؤن کے ارد گرد موبائل فون سروس اور لینڈ لائن بند کردی گئی ہے ، ان کے پندرہ سے بیس ہزار کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ لاہور کی طرف یوم شہدا کے لیے آنے والے قافلے اوربسوں کو روک لیا گیا ہے، ایسی صورت میں وہ کارکنوں سے کہتے ہیں کہ جہاں ہیں وہیں یوم شہدا منانا شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری نے کارکنوں سے کہاکہ وہ صرف یوم شہدا نہ منائیں بلکہ اپنا احتجاج بھی رکارڈ کروائيں ۔طاہر القادری نے الزام لگایا کہ ماڈل ٹاؤن کے اطراف کھڑے کیئے گئے کنٹینرز میں آتش گیر مواد بھی رکھا گیا ہے تاکہ انہیں چھیڑا جائے تو آگ لگ جائے ۔ ایک سوال پر طاہر القادری نےکہاکہ اگرچہ کارکن اپنے اپنےشہروں میں رک کر یوم شہدا منائيں گے لیکن انقلاب اپنے وقت پر ضرور آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :