عیدالفطر کے بعد پہلا کاروباری ہفتہ،روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی،

یوروکے مقابل 32پیسے ، برطانوی پاؤنڈ کے مقابل روپے کی قدر میں ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوا، ڈالرکی قدر میں 13 پیسے اضافہ

ہفتہ 9 اگست 2014 21:52

عیدالفطر کے بعد پہلا کاروباری ہفتہ،روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء)عیدالفطر کے بعد پہلے کاروباری ہفتے میں روپے کی قدر بیشتر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی،25جولائی سے8اگست کے دوران یورو اور برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں روپے کی قدمیں بالترتیب 32پیسہ اور ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25جولائی سے آٹھ اگست کے دوران روپے کی قدر یورو کے مقابلے میں 32پیسے، برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں ایک روپیہ 39 پیسے، آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے29پیسے، برازیلین ریئل کے مقابلے میں روپے 46 پیسے، ترکش لیرا کے مقابلے میں ایک روپے63 پیسے اورنیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں68پیسے بڑھ گئی۔

تاہم اس دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر13 پیسے، چائنیز یوآن کے مقابلے میں11 پیسے اور عرب امارات درہم کے مقابلے میں3 پیسے کم ہوئی۔