امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا ،شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں،پاکستان میں مقیم شہری بڑ ے اجتماعات ، مظاہروں اور ریلیوں سے دور رہیں ، امریکی سفارتخانہ اور قونصلیٹ اپنے شہریوں کو خدمات فراہم کریں ، بیان

ہفتہ 9 اگست 2014 20:15

امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ جاری کردیا ،شہری پاکستان کا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) امریکہ نے پاکستان کیلئے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے محکمہ ٹریول ایڈوائزری( سفری انتباہ) میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اشد ضرورت کے بغیر پاکستان کا سفر نہ کریں جو امریکی شہری پاکستان میں موجود ہیں وہ بڑے اجتماعات اور مظاہروں ریلیوں سے دور رہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں قونصلیٹ اپنے شہریوں کو خدمات فراہم کریں تاہم پشاور میں قونصلیٹ خانہ اپنے شہریوں کو خدمات فراہم نہیں کرے گا جبکہ لاہور میں قونصلیٹ عارضی طور پر بند ہے ۔

متعلقہ عنوان :